ایران، چہار شنبہ سوری کی تقریبات کے دوران 26 افراد جان بحق، ہزاروں زخمی
ایران کے مرکز برائے ہنگامی حالات کے سربراہ جعفر میادفر نے "چہار شنبہ سوری" کی تقریبات میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

ایران میں ہجری شمسی کیلنڈر کے مطابق سال کے آخری بدھ کی رات منعقد ہونے والی "چہار شنبہ سوری" کی تقریبات میں ملک بھر میں 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 4368 افراد زخمی ہوئے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق ایران کے مرکز برائے ہنگامی حالات کے سربراہ جعفر میادفر نے "چہار شنبہ سوری" کی تقریبات میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں معلومات دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رونما ہونے والے واقعات میں 26 افراد ہلاک جبکہ 4 ہزار 368 زخمی ہوئے ہیں۔
ایران میں نوروز سے پیشتر سال کے آخری بدھ کی شب منعقدہ تقریبات میں خاص طور پر بچے اور نوجوان آگ کے اوپر سے پھلانگتے ہیں اور آتش بازی کرتے ہیں۔ ان تقریبات کے دوران پیش آنے والے حادثات اور اس سے پہلے کی تیاریوں کے باعث ہر سال ملک میں درجنوں اموات اور سینکڑوں زخمی ہو جاتے ہیں۔
متعللقہ خبریں

متحدہ عرب امارات: زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے 200 ٹن کھجوروں کا عطیہ
متحدہ عرب امارات کی طرف سے ترکیہ کی زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے کھجوروں سے لدے11ٹرالروں کی امداد