اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی  کے  جنوب میں واقع ایک فوجی  واچ ٹاور کو توپ کے گولے سے تباہ کر دیا

فوجی دستے نے غزہ کی وزارت ِ داخلہ  کی فیلڈ فورسسز کے زیر کنٹرول  عسکری واچ ٹاور پر توپ سے گولے برسائے

1956821
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی  کے  جنوب میں واقع ایک فوجی  واچ ٹاور کو توپ کے گولے سے  تباہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی  کے  جنوب میں واقع ایک فوجی  واچ ٹاور کو توپ کے گولے سے نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  اسرائیلی فوج کی  فوجی گاڑیاں غزہ کے جنوب میں واقع خان  یونس  شہر کے مشرقی حصے میں  فلسطینیوں  کی ایک اراضی  میں داخل ہو گئیں۔

فوجی دستے نے غزہ کی وزارت ِ داخلہ  کی فیلڈ فورسسز کے زیر کنٹرول  عسکری واچ ٹاور پر توپ سے گولے برسائے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "غزہ کے سرحدی سیکیورٹی زون میں عسکری کاروائیاں  کرنے والے فوجی دستے کے قریب دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ ہوا تھا۔"

اعلا میہ میں  کہا گیا ہے کہ جانی یا مالی نقصان کا موجب نہ بننے والے اس واقع کے بعد فوجی ٹینکوں  نے حماس  کی ایک چوکی پر بمباری کی ہے۔

اس موضوع کے حوالے سے فلسطین نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ں واضح کیا گءامیں واضح کیا گءا

 



متعللقہ خبریں