اسرائیل: ہمارے انسٹیٹیوٹ پر سائبر حملہ ایران نے کیا ہے

حیفا کے انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ پر سائبر حملہ ایران کے "مڈی واٹر" ہیکر گروپ نے کیا ہے: اسرائیل قومی سائبر سکیورٹی

1956586
اسرائیل: ہمارے انسٹیٹیوٹ پر سائبر حملہ ایران نے کیا ہے

اسرائیل نے کہا ہے کہ ہمارے انسٹیٹیوٹ پر سائبر حملہ ایران کی طرف سے کیا گیا ہے۔

اسرائیل محکمہ نشریات سے منسلک شعبے 'قومی سائبر سکیورٹی' نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ایک ماہ قبل، حیفا  میں واقع ٹیکنیئن عملی انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ پر، کیا گیا سائبر  حملہ "مڈی واٹر" نامی ایرانی ہیکر گروپ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے مطابق مذکورہ ہیکر گروپ مواصلاتی نظاموں کی اینکوڈنگ کے لئے ڈیزائن کردہ نقصان دہ پروگرام استعمال کر رہا ہے اور شبہ ہے کہ دنیا بھر میں متعدد سائبر حملوں کا ذمہ دار یہی گروپ ہے۔

بیان میں امریکہ اور برطانیہ کے، تقریباً ایک سال قبل جاری کردہ، مشترکہ بیان کی یاد دہانی کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مڈی واٹر گروپ ایرانی خفیہ ایجنسی سے منسلک ہے اور ایشیاء، افریقہ اور شمالی امریکہ میں بھی سائبر حملے کر رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ گروپ ہر سال ماہِ رمضان کے آغاز  پر اسرائیل میں ملٹی الیکٹرانک سسٹموں پر حملے شروع کر دیتا ہے۔

ایرانی حکام نے تاحال اسرائیل کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل محکمہ نشریات  نے 11 فروری کو جاری کردہ بیان میں ملک کے بڑے ترین انسٹیٹیوٹوں میں شامل ٹیکنیئن عملی انجینئرنگ پر وسیع پیمانے کے سائبر حملے کا اعلان کیا اور طالبعلموں اور اساتذہ سے کمپیوٹروں کے سوئچ  پلگ  سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ماہرین نے کہا تھا کہ حملے سے شدید نقصان پہنچا ہے اور ہیکروں نے غصب کردہ فائلوں کی واپسی کے لئے  تاوان مانگا ہے۔



متعللقہ خبریں