ایران نے دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا

ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی  نے بتایا کہ  ہم نے جرمن سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے  ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پردو جرمن سفارت کاروں کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے

1953411
ایران نے دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا

ایران نے دو جرمن سفارت کاروں کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے۔

 ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی  نے بتایا کہ  ہم نے جرمن سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے  ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور غیر ذمے دارانہ رویہ روا رکھنے کی پاداش میں  دو جرمن سفارت کاروں کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ  ہماری اولین ترجیح باہمی احترام کے دائرہ کار میں تعلقات کو فروغ دینا ہے،بعض ممالک ہمارے قوانین اور قومی بقا کے منافی  اقدام اٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بھی ایسے متبادل  فیصلے لینا ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ  امریکہ میں  مصروف ایرانی اقتدار مخالف تنظیم کے جرمن۔ایرانی  لیڈر کو ایران نے گزشتہ دنوں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

اس واقعے پر جرمنی نے  ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو امور خارجہ طلب کرتے ہوئے دو ایرانی سفارت کاروں کو ملکبدر کرنے کا فیصلہ  کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں