اسرائیلی جارحیت سے ایک فلسطینی جان بحق، 4 زخمی

محاصرے کے دوران  اسرائیلی فوجیوں نے اصلی گولیوں اور دستی بم کا استعمال کیا

1945637
اسرائیلی جارحیت سے ایک فلسطینی  جان بحق، 4 زخمی

اسرائیلی  فوجیوں کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر  نبلوس میں   چھاپے کے دوران   فائرنگ سے ایک فلسطینی   جان بحق ہو گیا۔

فلسطینی ہلال ِ احمر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  اسرائیلی فوج کی  فائرنگ سے امیر بستامی ہلاک  اور چند افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین  سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق نبلوس کے  ایک مکان کا محاصرہ کرنے والی اسرائیلی قوتوں اور  فلسطینیوں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔

محاصرے کے دوران  اسرائیلی فوجیوں نے اصلی گولیوں اور دستی بم کا استعمال کیا۔

دوسری جانب "اسلان  عینی " ایک فلسطینی مسلح  گروہ نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے  نبلوس  پر چھاپے کے دوران  اسرائیل قوتوں کے ساتھ جھڑپ کی ہے۔

اس دوران بتایا گیا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ابو دیس محلے پر اسرائیلی فوج کے چھاپے میں  کاک   چڑھائی گئی  دھات کی گولیوں سے 4 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ابو  دِس محلے پر چھاپہ مارنے والی اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں   کو  فائرنگ کے ساتھ ساتھ آنسو گیس اور بلاسٹ بموں  سے جواب دیا۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوئے،59آنسو گیس سے  متاثر ہوئے، اور  8 افراد کے جسم کے مختلف  حصے  بلاسٹ  بموں کی وجہ سے  جل گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں