شام میں زلزلہ،2802 افراد ہلاک،5035 زخمی

شام کے مختلف علاقوں میں  آنے والے زلزلے سے اب تک 2802 افراد ہلاک جبکہ 5035 زخمی ہو چکےہیں

1944304
شام میں زلزلہ،2802 افراد ہلاک،5035 زخمی

شام کے مختلف علاقوں میں  آنے والے زلزلے سے اب تک 2802 افراد ہلاک جبکہ 5035 زخمی ہو چکےہیں۔

 شام میں  زلزلے سے متاثرہ علاقوں  ادلب، حلب، حامہ،لازکیہ اور تارتوس  میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 اسد انتظامیہ کی خبر ایجنسی سانا کے مطابق، اس زلزلے سے حلب، لازکیہ،حامہ اور تارتوس میں 1262 افراد ہلاک اور 2285 زخمی ہو چکےہیں۔

شمالی شام میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں۔

 شام کی حقوق انسانی نیٹ ورک ،  شہری دفاع،مقامی عہدے داروں اور طبی اداروں کا کہنا ہے کہ  شامی شہر ادلب اور فرات ڈھال اور  شاخ زیتون  آپریشنز کے حامل علاقوں میں اب تک 1540 افراد ہلاک اور 2750 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں شام کی قومی فوج امدادی کاروائیاں جاری  رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز: #زلزلہ , #شام

متعللقہ خبریں