شام میں زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 530 ہو گئی
زلزلوں کے نتیجے میں شام کے مختلف علاقوں میں اموات کی تعداد 2 ہزار 530 اور زخمیوں کی تعداد 4 ہزار 645 ہو گئی

ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش مرکز والے 7،7 اور 7،6 کی شدت کے زلزلوں کے نتیجے میں شام کے مختلف علاقوں میں اموات کی تعداد 2 ہزار 530 اور زخمیوں کی تعداد 4 ہزار 645 ہو گئی ہے۔
شام کے زلزلہ زدہ اضلاع ادلب، حلب، حاما، لازکیہ اور تارتوس میں امدادی کام جاری ہیں۔
اسد انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق حلب، لازکیہ، حاما اور تارتوس اضلاع کے انتظامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں اموات کی تعداد 1250 اور زخمیوں کی تعداد 2 ہزار 45 ہے۔
شام کے شمال میں مخالفین کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں کثیر تعداد میں عمارتیں یا تو زمین بوس ہو گئی یا سخت متاثر ہوئی ہیں۔
شامی انسانی حقوق نیٹ ورک ، سول ڈیفنس ٹیموں، مقامی حکام ، صحت کے اداروں اور مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق شام میں ادلب اور فرات ڈھال اور شاخ زیتون آپریشنوں کے علاقوں میں کم از کم 1280 افراد ہلاک اور 2 ہزار 600 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مخالفین کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں شامی قومی فوج کے اراکین بھی شامل ہیں۔