فلسطین میں 4،8 کی شدت سے زلزلہ
زلزلے کا مرکز نابلوس سے 13 کلو میٹر شمال میں ، شدت 4،8 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی
1943453

فلسطین میں 4،8 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
فلسطین سرکاری خبر رساں ایجنسی 'وافا' کے مطابق نابلوس کی النجاح الوطنیہ یونیورسٹی کے زلزلہ مرکز کے ڈائریکٹر جلال الدوبیک نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز نابلوس سے 13 کلو میٹر شمال میں ، شدت 4،8 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے القدس، رملّہ اور نابلوس میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے میں کسی جانی یا مادی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔