مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف مظاہرہ
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، شام کی عراقی سرحد پر دہشت گرد تنظیم پی کے کے زیر قبضہ صوبہ دیر الزور کے مشرق میں PKK/YPG دہشت گردوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور میں اپنے زیر قبضہ قصبوں میں تنظیم مخالف مظاہرہ کرنے والے عرب مظاہرین کو منتشر کردیا ہے۔
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، شام کی عراقی سرحد پر دہشت گرد تنظیم پی کے کے زیر قبضہ صوبہ دیر الزور کے مشرق میں PKK/YPG دہشت گردوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں ۔
تنظیم، جس کا مقصد نام نہاد چوکیاں قائم کرکے لوگوں پر دباؤ ڈالنا ہے، نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شہریوں پر فائرنگ کی۔ ان واقعات میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دہشت گرد تنظیم نے سبھا اور ایبریہ میں 3 دن کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
دیر الزور کے دیہی علاقوں میں بہت سی بستیاں، جن میں زیادہ تر عرب آباد ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے PKK/YPG مخالف مظاہروں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
علاقے کے شہری زیر حراست افراد کو رہا کر نے ، مظاہرین حالات زندگی کی بگڑتی ہوئی حالت پر بھی احتجاج کر رہے ہیں۔
دریائے فرات کے مشرق میں دیر الزور کا حصہ 2017 سے دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے قبضے میں ہے۔