اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا
اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا
1941047

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
'فلسطین انجمنِ اسیران' کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے صبح کے وقت فلسطین کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے۔
بیان کے مطابق چھاپوں میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ حراست میں لئے گئے فلسطینیوں میں سے 15 کا تعلق رملّہ اور البیرہ سے ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز ایک تواتر سے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر چھاپے مارتی اور ان چھاپوں میں مختلف الزامات کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔