اسرائیلی طیاروں کی زہ کے وسطی علاقے میں بمباری

فلسطینی وزارت صحت نے اس حملے میں کوئی جانی نقصان  ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہی جاری نہیں کیا ہے

1938743
اسرائیلی طیاروں کی زہ کے وسطی علاقے میں  بمباری

اسرائیلی طیاروں نے صبح کے وقت  غزہ کے وسطی علاقے میں فلسطینی مسلح گروپوں سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی علاقے پر یکے بعد دیگرے حملہ  کیے ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت نے اس حملے میں کوئی جانی نقصان  ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہی جاری نہیں کیا ہے۔

اس حملے  کے بعد  دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں  اور آس پاس کے مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے فضائی دفاعی فورسز  کے  غزہ کی پٹی پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور طیارہ شکن میزائلوں سے اسرائیلی طیاروں کا جواب  دیے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے سرحد کے قریب یہودی بستیوں کی طرف 2 راکٹ فائر کیے  جانے  اور  انہیں فضائی دفاعی نظام  کی جانب سے روکے جانے  کا  اعلان کیا ہے۔

مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ پر کل صبح اسرائیلی فوج کے حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں