شام، حلب میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 16 افراد جان بحق

امدادی ٹیموں نے ملبے تلے   دبنے والے  4 زخمیوں اور 16  بے جان جسموں کو برآمد کیا ہے جن میں سے ایک بچہ تھا

1936359
شام، حلب میں 5 منزلہ رہائشی عمارت  منہدم، 16 افراد جان بحق

شامی شہر حلب میں 5 منزلہ عمارت کے  زمین بوس ہونے سے ابتدائی معلومات کے مطابق ایک بچہ سمیت 16 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

شامی ایجنسی صنا کی خبر کے مطابق حلب کے مرکزی علاقے شیخ  مقصود محلے  کی ایک 5 منزلہ عمارت  منہدم ہو گئی۔

امدادی ٹیموں نے ملبے تلے   دبنے والے  4 زخمیوں اور 16  بے جان جسموں کو برآمد کیا ہے جن میں سے ایک بچہ تھا۔

حکام نے دعوی کیا ہے کہ یہ  عمارت  بنیادوں میں پانی    کے رساو کے باعث  منہدم  ہوئی ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں تا حال جاری ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں