حراست میں لئے گئے افراد کو " حقِّ ندامت" کے ساتھ رہا کر دیا جانا چاہیے: ایجئی

مہسا امینی  مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے حراست میں لئے گئے افراد کو " حقِّ ندامت" کے ساتھ رہا کر دیا جانا چاہیے: غلام حسین محسن ایجئی

1936690
حراست میں لئے گئے افراد کو " حقِّ ندامت" کے ساتھ رہا کر دیا جانا چاہیے: ایجئی

ایران اراکینِ عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسن ایجئی نے کہا ہے کہ مہسا امینی  مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے حراست میں لئے گئے افراد کو " حقِّ ندامت" کے ساتھ رہا کر دیا جانا چاہیے۔

ایران اسٹوڈنٹس خبر ایجنسی ISNA کے مطابق اراکین عدلیہ کے اعلیٰ شوریٰ اجلاس سے خطاب میں ایجئی نے حالیہ مظاہروں میں حراست میں لئے جانے والوں کے بارے بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مظاہروں کے پیدا کردہ سکیورٹی مسائل پر قابو پا لیا گیا اور مظاہروں کے کرتا دھرتا افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بہلا پھُسلا کر مظاہروں میں شامل کئے گئے نوجوانوں کو ان افراد سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

غلام حسین محسن ایجئی نے کہا ہے کہ "ہمیں، حالیہ واقعات میں جہالت کے سبب یا پھر شیطان کے جھانسے آ کر مظاہروں میں شامل ہونے والے لیکن دشمنوں  کی چالوں کا ادراک ہونے کے بعد ،اپنے کئے پر نادم ہونے والے افراد کو انقلاب اسلامی کی سالانہ یاد کے موقع پر رہا کرنے کے لئے زمین ہموار کرنی چاہیے"۔

واضح رہے کہ ایران میں وقتاً فوقتاً قومی اور دینی موقعوں پر بعض قیدیوں کو رہا کر دیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں