شمالی شام میں 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

PKK/YPG دہشت گردوں نے تل رفعت سے اونجو پینار  بارڈر پوسٹ کے ذمہ دار علاقے تک ملٹی بیرل راکٹ لانچر  سے حملہ کیا

1936011
شمالی شام میں 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

شمالی شام میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 11 دہشت گردوں کو  غیر فعال  بنا دیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ PKK/YPG دہشت گردوں نے تل رفعت سے اونجو پینار  بارڈر پوسٹ کے ذمہ دار علاقے تک ملٹی بیرل راکٹ لانچر  سے حملہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج کے یونٹوں کو  کوئی مالی و جانی نقصان نہیں ہوا، اور دہشت گردوں کے اہداف کوجائز دفاعی  اصولوں کے تحت  سختی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق " دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف ترک دستوں کی  فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، ابتدائی تعین کے مطابق  PKK/YPG   کے 11 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔ کسی بھی  دہشت گردانہ حملے کو لا جواب نہیں چھوڑا اور نہ ہی  چھوڑیں گے۔"



متعللقہ خبریں