لیبیا فائیو پلس فائیو  جوائنٹ ملٹری کمیٹی میں جنگ بندی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال

حفتر کی قیادت میں لیبیا کی مشرقی افواج کے روحانی رہنمائی کے شعبے کے سربراہ میجر جنرل خالد المحجوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشترکہ فوجی کمیٹی نے لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی عبدالولی کی شرکت کے ساتھ سرت، لیبیا میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے

1932958
لیبیا فائیو پلس فائیو  جوائنٹ ملٹری کمیٹی میں  جنگ بندی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال

فائیو پلس فائیو  جوائنٹ ملٹری کمیٹی جو کہ اقوام متحدہ  کی قیادت میں فوج اور ملک کے مشرق میں مسلح افواج کے سربراہ خلیفہ حفتر کی افواج پر مشتمل ہے، نے جنگ بندی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حفتر کی قیادت میں لیبیا کی مشرقی افواج کے روحانی رہنمائی کے شعبے کے سربراہ میجر جنرل خالد المحجوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشترکہ فوجی کمیٹی نے لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی عبدالولی کی شرکت کے ساتھ سرت، لیبیا میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان  میں  کہا کہ  ملاقات کے دوران 2020 میں لیبیا کے فریقین کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے آرٹیکلز کے ساتھ ساتھ معاہدے پر بین الاقوامی اور مقامی مبصرین کے کام پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملک کے عسکری اداروں کو ایک چھت تلے متحد کرنے اور غیر ملکی اور کرائے کے فوجیوں کو ملک سے نکالنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فائیو پلس فائیو  مشترکہ فوجی کمیٹی کا اجلاس 15 جون کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوا۔



متعللقہ خبریں