مراکش: شاہی معافی، 991 قیدی رہا کر دئیے گئے
شاہ محمد ششم نے ملک کی قراردادِ آزادی کی سالانہ یاد کے موقع پر 991 قیدیوں کے لئے معافی کا اعلان کر دیا
مراکش کے شاہ محمد ششم نے ملک کی قراردادِ آزادی کی سالانہ یاد کے موقع پر 991 قیدیوں کے لئے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔
مراکش وزارت انصاف نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمد ششم کے حکم سے 707 زیر حراست ملزمین اور 284 سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مراکش میں خاص دنوں کے موقع پر شاہی معافی ایک روایتی شکل اختیار کر چکی ہے ۔ معافی کا اطلاق بعض قیدیوں کی رہائی کی شکل میں اور بعض کی سزاوں میں تخفیف کی شکل میں کیا جاتا ہے۔
مراکش کی قومی تحریک آزادی اور اس دور میں جلا وطن شاہ محمد پنجم کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کی گئی دستاویزات کو "مراکش قراردادِ آزادی" کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ مذکورہ دستاویزات 11 جنوری 1944 میں فرانسیسی استبدادی حکام کو پیش کئے گئے۔ مراکش کی آزادی کے لئے اٹھائے گئے اس پہلے قدم کے دن یعنی 11 جنوری کو ملک میں عام تعطیل کے ساتھ منایا جاتا ہے۔