ایران : تین مزید افراد کو پھانسی کا حکم دے دیا گیا

ایران میں مہسا امینی کے حق میں مظاہروں کے دوران  حفاظتی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جرم میں تین مزید افراد کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیا گیا ہے

1930033
ایران : تین مزید افراد کو پھانسی کا حکم دے دیا گیا

ایران میں مہسا امینی کے حق میں مظاہروں کے دوران  حفاظتی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جرم میں تین مزید افراد کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیا گیا ہے۔

میزان خبر ایجنسی کے مطابق،اصفہان میں سولہ نومبر سے جاری مظاہروں میں تین حفاظتی اہلکاروں  کو آتشیں اسلحے سے ہلاک کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی گئی۔

 عدالتی وفد نے  چھ افراد پر مقدمہ چلایا جس کے نتیجے میں صالح میر ہاشمی ،مجید کاظمی شیخ شعبانی اور سعید یعقوبی کرد سفلی کو پھانسی کی جبکہ امیر ناصر آزادانی کو چھبیس سال،سہیل جہانگیری کو دو سال قید کی سزا جبکہ جابر میر ہاشمی کو رہا کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اخلاقی پولیس کی  زیر حراست مہسا امینی کی حالت بگڑنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی تھی جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

ان مظاہروں کے بعد درجنوں افراد کے خلاف پھانسی کے مقدمات چلائے گئے تھے جن میں سے مجید رضا رخونورد ، محمد مہدی کریمی اور سید محمد حسینی کو سزائے موت دے گئی تھی۔



متعللقہ خبریں