ایران پر حملے کی تیاریاں،اسرائیلی وزارت دفاع نے اضافی بجٹ مانگ لیا

بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع نے  سال رواں کے بجٹ میں  دس ارب شیکل یعنی دو اعشاریہ آٹھ  ارب ڈالرز کا اضافہ طلب کیا ہے جس کا مقصد ایران کے خلاف ممکنہ فوجی حملے کی تیاری کرنا ہے

1926919
ایران پر حملے کی تیاریاں،اسرائیلی وزارت دفاع نے اضافی بجٹ مانگ لیا

اسرائیلی وزارت دفاع  نے  ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کےلیے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ۔

 اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے این اے  نے اس حوالے سے نام نہ بتانے کی شرط پر ایک حفاظتی اہلکار کے وسیلے سے خبر دی ہے کہ  وزارت دفاع نے  سال رواں کے بجٹ میں  دس ارب شیکل یعنی دو اعشاریہ آٹھ  ارب ڈالرز کا اضافہ طلب کیا ہے  جو کہ موجودہ بجٹ کا  بارہ فیصد بنتا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس طلب کا مقصد ایران کے خلاف ممکنہ فوجی حملے کی تیاری اور افراط زر میں کمی  لانے کی کوشش کرنا ہے۔

 اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو  کی نئی حکومت کے اہداف میں ایران کے جوہری اسلحہ حاصل کرنے کی کوششوں کو روکنا بھی شامل ہے۔

گزشتہ سال بھی ایک اسرائیلی عہدے دار نے  کہا تھا کہ اگر ایران جوہری طاقت بن جاتا ہےتو ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں