لیبیا کو انٹرنیشنل انرجی فورم (IEF) کی رکنیت دے دی گئی
انٹرنیشنل انرجی فورم کی ایگزیکٹو کونسل نے دسمبر 2022 سے لیبیا کو فورم کا 72 واں رکن بننے کی منظوری دے دی
لیبیا انٹرنیشنل انرجی فورم (IEF) کا رکن بن گیا ہے، جس میں تیل اور گیس کے شعبوں میں کام کرنے والے 90 فیصد سے زائد ممالک اور تنظیمیں شامل ہیں۔
اس حوالے سے قومی اتحاد حکومت سے منسلک وزارت تیل و گیس کے فیس بک پیج پر تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل انرجی فورم کی ایگزیکٹو کونسل نے دسمبر 2022 سے لیبیا کو فورم کا 72 واں رکن بننے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ لیبیا رکن ہونے والی توانائی کی دیگر تنظیموں کی طرح IEF میں بھی فعال کردار ادا کرے گا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی پیداوار، کھپت اور مارکیٹنگ کرنے والے 90 فیصد سے زائد ممالک اور تنظیمیں IEF کے رکن ہیں۔
لیبیا، جو کہ پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) کا بھی رکن ہے، اس وقت یومیہ 10 لاکھ 200 ہزار بیرل تیل پیدا کررہا ہے۔
متعللقہ خبریں
حوثیوں کا اعلان: یافا کے ایک کلیدی ہدف پر کامیاب ڈرون حملہ کیا گیا ہے
اس سے پہلے کہ اسرائیل حملے کا سدّباب کرتا ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا گیا ہے: یحییٰ السیری