ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،حکومت مخالف نعرے بازی
ایران کے البرز صوبے کے شہر کرج میں بھی لوگوں کے جم غفیر نے حکومت مخالف نعروں کے ساتھ پیدل مارچ کیا ،جبکہ تہران میں بھی جمال زادہ اور تہران پارس نامی علاقوں میں مظاہرین نے نعرے بازی کی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا
1920973

ایران میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد شروع ہوئے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبہ گیلان کے شہر رشد میں سڑکوں پر جمع مظاہرین نے سڑکیں بند کرتے ہوئے آگ جلائی اور نعرے بازی کی۔
البرز صوبے کے شہر کرج میں بھی لوگوں کے جم غفیر نے حکومت مخالف نعروں کے ساتھ پیدل مارچ کیا ،جبکہ تہران میں بھی جمال زادہ اور تہران پارس نامی علاقوں میں مظاہرین نے نعرے بازی کی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔
تہران کے ولی عصر میدان کے قریب بھی پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔
یاد رہے کہ تیرہ ستمبر کو اخلاقی پولیس کی حراست میں بائیس سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے ایران میں ملک گیر مظاہرے شروع ہو گئے تھے جن میں اب تک 469 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔