یمن: اسکول پر بم حملہ، ایک بچہ ہلاک 3 زخمی

اسکول پر ڈرون کے ذریعے بم حملے میں ایک 11 سالہ  بچہ ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں

1918285
یمن: اسکول پر بم حملہ، ایک بچہ ہلاک 3 زخمی

یمن کے ضلع حجہ میں ایک اسکول پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک ا ور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

یمن حکومت سے منسلک نیوز سائٹ 'سیورا نیٹ' نے مقامی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ ضلع حجہ کی تحصیل حیران کے گاوں دیر  کے جوار میں واقع "السلام اسکول " پر حملے میں ایک 11 سالہ  بچہ ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر میں ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیاوں نے تدریس کے دوران السلام اسکول پر ڈرون کے ذریعے بم گرایا ہے"۔

تاہم حوثیوں کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ضلع حجہ کا ایک بڑا حصہ حوثیوں کے کنٹرول میں اور حیران سمیت بعض علاقے حکومتی فورسز کے کنٹرول میں  ہیں۔

سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے مقابل یمن حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

یمن حکومت اور حوثیوں کے درمیان فائر بندی 6 ماہ کا عرصہ پورا کرنے کے بعد 2 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی۔



متعللقہ خبریں