ایران:محسن شکاری کی پھانسی،اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی سخت مذمت

اقوام متحدہ کے ماہرین نے  ایران کے اس اقدام پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کی اسلامی عدالت نے  ایک 23 سالہ نوجوان اور دیگر بارہ افراد کو احکام الہی کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں  پھانسی کی سزا  دی ہے

1916718
ایران:محسن شکاری کی پھانسی،اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی سخت مذمت

 اقوام متحدہ نے ایران میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق 23 سالہ نوجوان کو پھانے دینے کے واقعے کی مذمت کی ہے ۔

 ایک بیان کے مطابق، اقوام متحدہ کے ماہرین نے  ایران کے اس اقدام پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کی اسلامی عدالت نے  ایک 23 سالہ نوجوان اور دیگر بارہ افراد کو احکام الہی کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں  پھانسی کی سزا  دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر منصفانہ فیصلہ ہے اور ایران میں انسانی زندگیوں سے بلا وجہ کھیلا جا رہاہے،ایران پھانسی کی سزا  وقتی طور پرختم کرنے کےلیے ایک  قانون نافذ کرے ۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے  کہا ہے کہ   اقوام متحدہ پھانسی کی سزا کے خلاف ہے اور چاہتی ہے کہ ایران اس قانون کو فوری طور پر روکے ،

 یورپی یونین نے بھی مظاہرین میں سے ایک  کو پھانسی کی سزا دینے پر ایران کی مذمت کی ہے۔

یورپی یونین خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین ایرانی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ویہ پھانسی کی سزا  کو ختم کرنے کےلیے اقدامات کرے ۔

 واضح رہے کہ مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار 11 افراد میں سے ایک محسن شکاری کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں