اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے پرانے شہر  کے علاقے  کی ناکہ بندی کر دی

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس پر چھاپہ مارتے ہوئے شہر میں پرانے  شہر  کی ناکہ بندی کر دی اور داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں

1915602
اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے  پرانے شہر  کے علاقے  کی ناکہ بندی کر دی

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے پرانے شہر  کے علاقے  کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس پر چھاپہ مارتے ہوئے شہر میں پرانے  شہر  کی ناکہ بندی کر دی اور داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔

اطلاع کے مطابق  علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اپنے آپ کو فلسطین میں "شیروں کا ٹھکانہ " کہنے والے اور پرانے شہر میں ابھرنے والے گروپ نے کل اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے کسی بھی حملے کے خلاف چوکس ہیں۔

اسرائیل نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور حراستی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

اسرائیلی فورسز  ربڑ کی گولیوں کے علاوہ فلسطینیوں کے خلاف اصلی  گولیوں  سے بھی فائرنگ کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گروپوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں