لیبیا: یونان بحران کو موقعے میں بدلنا چاہتا ہے لیکن ہم اپنے بحری اختیارات کا مکمل دفاع کریں گے

یونان اپنے ملکی بحران کو موقعے میں تبدیل کر کے متنازع علاقوں میں سسمک تحقیقات کے لئے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتے کر رہا ہے: لیبیا وزارت خارجہ

1916088
لیبیا: یونان بحران کو موقعے میں بدلنا چاہتا ہے لیکن ہم اپنے بحری اختیارات کا مکمل دفاع کریں گے

لیبیا نے جزیرہ گیریت کے جنوب میں سسمک تحقیقی کاروائیوں کی وجہ سے یونان کی مذمت کی ہے۔

لیبیا وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ یونان اپنے ملکی بحران کو موقعے میں تبدیل کر کے متنازع علاقوں میں سسمک تحقیقات کے لئے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتے کر رہا ہے۔ ان کاروائیوں کا  ہدف بحری اختیارات کے شعبوں میں اپنے موقف کو لیبیا پر مسلط کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا ،ہر ممکنہ قانونی و سفارتی طریقوں سے، اپنے بحری اختیارات اور خودمختاری کا دفاع کرے گا۔ یہ اقدامات، متنازع علاقوں میں  ایتھنز انتظامیہ کی تحقیقی کاروائیوں سے متعلق، رپورٹوں کی تصدیق ہونے کے بعد اٹھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ SKAI ٹی وی کے لئے انٹرویو میں یونان حکومت کے ترجمان 'یانس ایکونومو' نے گیریت کے جنوب میں ایکسن موبیل  کی طرف سے جاری سسمک تحقیقاتی فیلڈ  کو وسیع کرنے سے متعلق خبروں کی تصدیق کی  اور دعوی کیا تھا کہ یہ توسیع اوّلین پلان کے دائرہ کار میں کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں