عراق: کرکوک سے انقرہ کے لئے پہلی براہ راست پرواز شروع ہو گئی
عراق ایئرلائن نے کل، کرکوک انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انقرہ کے لئے پہلی پرواز کی: کرکوک ایئر پورٹ
1915114

عراق کے شہر کرکوک سے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے لئے پہلی براہ راست پرواز کی گئی۔
کرکوک ایئر پورٹ کے پریس رپورٹر خیردی صمد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عراق ایئرلائنIHY نے کل مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کرکوک انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انقرہ کے لئے پہلی پرواز کی۔
صمد نے کہا ہے کہ ابتدا میں کرکوک ۔انقرہ پرواز ہفتے میں ایک دفعہ کی جائے گی تاہم توقع ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عراق میں کرکوک ایئر پورٹ کوقبل ازیں فوجی بیس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ 20 اکتوبر سے ایئر پورٹ کو اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول دیا گیا۔
متعللقہ خبریں

اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا
اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا