لیبیا نے پیٹرول اور گیس کی تلاش پر عائد پابندی ختم کر دی

پیٹرول کمپنیاں کام شروع کر سکتی ہیں، حکومت اس معاملے میں ضروری تعاون اور کام کا محفوظ ماحول فراہم کرنے پر تیار ہے: لیبیا

1915265
لیبیا نے پیٹرول اور گیس کی تلاش پر عائد پابندی ختم کر دی

لیبیا قومی اتحاد حکومت نے ملک میں پیٹرول اور گیس کی تلاش پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیبیا قومی اتحاد حکومت نے فیس بُک سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، لیبیا قومی پیٹرول کمپنی اور  پیٹرول اور گیس  کی تلاش و پیداوار  کے لئے سمجھوتے کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے، اعلان کرتے ہیں کہ پیٹرول اور گیس کی تلاش پر پابندی ختم کر دی گئی ہے"۔

بیان میں مذکورہ کمپنیوں سے لیبیا میں دوبارہ سے کاروائیاں شروع کرنے کی اپیل کی گئی  اور کہا گیا ہے کہ حکومت اس معاملے میں ضروری تعاون اور کام کا محفوظ ماحول فراہم کرنے پر تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" پابندی ہٹانے کا فیصلہ، ملک میں سلامتی کی صورتحال کے منطقی اور حقیقت پسندانہ تجزئیے کے بعد کیا گیا ہے۔ پیٹرول لیبیا کا ایک بنیادی وسیلہ ہے۔ ملک اس سیکٹر کو فروغ دینا اور عالمی منڈیوں  کو پیٹرول فراہم کرنا جاری رکھے گا"۔

واضح رہے کہ لیبیا نے 24 نومبر کو ملک میں سکیورٹی  خدشات کی وجہ سے پیٹرول اور گیس کی تلاش کے کاموں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

لیبیا کو، ماہِ نومبر سے پیٹرول کے برآمدی ممالک کی تنظیم OPEC اور اوپیک پلس ممالک کی، پیٹرول پیداوار میں 2 ملین بیرل کمی کے فیصلے سے معاف رکھا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں