ایران میں یخ بستہ موسم اور برفانی طوفان،تعلیمی سرگرمیاں معطل
ایران کے بعض مقامات پر برف باری اور یخ بستہ ہواوں کے باعث اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئیں جبکہ متعدد پروازیں بھی معطل ہو گئیں
ایران کے بعض مقامات پر برف باری اور یخ بستہ ہواوں کے باعث اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئیں جبکہ متعدد پروازیں بھی معطل ہو گئیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، صوبہ تہران کے ادارہ تعلیم نے یخ بستہ موسم کے باعث رودہن اور دما وند کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تہران میں واقع مہر آباد ہوائی اڈے پر بعض پروازیں بھی گہری دھند اور برف باری کی وجہ سے معطل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی بتایا گیاہے کہ رضوی خراساں صوبے میں مشہد اور دیگر شہروں کے پرائمری اسکولوں اور اردبیل صوبے کے بعض علاقوں کے اسکولوں میں بھِی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رضوی خراسان میں ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مشہد میں برفانی طوفان کی وجہ سے تقریبا ایک ہزار گاڑیاں پھنس گئیں جس پر امدادی ٹیموں نے تین کلومیٹر طویل سڑک کھلوانے میں مدد کی ۔
دریں اثنا، ماہرین نے ملک کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کرنے والوں کو سخت سرد موسم کے باعث متنبہ کیا ہے ۔
متعللقہ خبریں

اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا
اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا