ایران کے خلاف امریکی کامیابی پرخوشی کا اظہار، نوجوان جان سے گیا

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں امریکی ٹیم کے ہاتھوں فٹبال ٹیم کی شکست کی خوشی میں ایران کے متعدد شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات کے بعد حفاظتی قوتوں نےسخت کارروائی کی ہے

1913411
ایران کے خلاف امریکی کامیابی پرخوشی کا اظہار، نوجوان جان سے گیا

 قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں امریکی ٹیم کے ہاتھوں فٹبال ٹیم کی شکست کی خوشی میں ایران کے متعدد شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات کے بعد حفاظتی قوتوں نےسخت کارروائی کی ہے۔

مہران سماک کے خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ 27 سالہ نوجوان کو کل ملک کے شمال میں واقع انزالی میں سر میں سیدھی گولی لگنے سے ہلاک کیا گیا۔

ایران انٹرنیشنل چینل کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ حفاظتی قوتوں نے گولی اس وقت چلائی جب سماک اپنی منگیتر کے ساتھ ٹیم کے ہارنے پر خوشی مناتے ہوئے گاڑی کا ہارن بجا رہا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بہت سے ایرانیوں نے کل خاص طور پر کرد علاقوں میں ٹیم کی شکست پر تالیاں بجائیں۔



متعللقہ خبریں