ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،اموات کی تعداد 448 ہو گئی

ایران میں حفاظتی قوتوں نے ستمبرکے وسط میں مہساامینی کی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے ردعمل میں شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف مداخلت میں 448 افراد کو ہلاک کر دیا ہےجن میں سے نصف سے زیادہ ہلاکتیں ملک کے نسلی اقلیتی علاقوں میں ہوئی ہیں

1912905
ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،اموات کی تعداد 448 ہو گئی

ایران میں حفاظتی قوتوں نے ستمبرکے وسط میں مہساامینی کی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے ردعمل میں شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف مداخلت میں 448 افراد کو ہلاک کر دیا ہےجن میں سے نصف سے زیادہ ہلاکتیں ملک کے نسلی اقلیتی علاقوں میں ہوئی ہیں۔

ناروے میں قائم ایرانی حقوق انسانی گروپ کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 448 افراد میں سے ساٹھ کی عمریں اٹھارہ سال سے کم تھیں ان میں نو لڑکیاں اورانتیس خواتین بھی شامل ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران میں مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے اوراس طرح کل ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس تعداد میں صرف  مداخلت میں ہلاک ہونے والے شہری شامل ہیں اورحفاظتی قوتوں کے ارکان شامل نہیں ہیں۔

دریں اثناء سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے بریگیڈیئر جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ مظاہروں کے دوران میں تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہی، یہ پہلا موقع ہے جب ایران کے کسی اعلیٰ عہدے دار نے ان ہلاکتوں کااعتراف کیا ہے۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے گزشتہ ہفتے ایران میں  مداخلت کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کے ایک حقائق مشن کے قیام کی منظوری دی تھی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جانی نقصانات کی اصل وجہ غیر ملکی عناصر کا عوام کو بھڑکانا ہے۔



متعللقہ خبریں