لبنان میں 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے کوئی بھی صدارتی امیدوار خاطرخواہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

لبنانی پارلیمنٹ میں صدر میشل عون کے جانشین کے انتخاب کے لیے منعقدہ اجلاس میں 128 میں سے 110 اراکین نے شرکت کی، جن کے عہدے کی مدت 31 اکتوبر کو ختم ہو رہی تھی

1910638
لبنان میں 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے کوئی بھی صدارتی امیدوار خاطرخواہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

لبنان میں 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے منعقدہ اسمبلی کے ساتویں سیشن میں  کو ئی  بھی امیدوار  کامیابی  کے لیے مقرر کردہ  ووٹوں کی اکثریت حاصل نہیں کرسکا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ میں صدر میشل عون کے جانشین کے انتخاب کے لیے منعقدہ اجلاس میں 128 میں سے 110 اراکین نے شرکت کی، جن کے عہدے کی مدت 31 اکتوبر کو ختم ہو رہی تھی۔

جبکہ مشیل معواد کو 42 ووٹ، اسام خلیفہ کو 6 اور زیاد بارود کو 2 ووٹ ملے، 60 ووٹوں کو منسوخ کردیا گیا۔

اس طرح لبنان  کے آئین کی رو سے کوئی بھی صدارتی امیدوار  درکار اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں  رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نبی  بیری نے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ نئے صدر کے انتخاب کا آٹھواں اجلاس یکم دسمبر کو ہوگا۔

نئے صدر کے انتخاب کے لیے لبنانی اسمبلی نے اپنا پہلا اجلاس 29 ستمبر کو منعقد کیا اور اس کے بعد کے اجلاسوں میں کسی بھی امیدوار کو خاطر خواہ ووٹ حاصل نہیں ہوئے  ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں