اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نابلس شہر پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ  اور دل  پر لگنے والی گولی  کے نتیجے میں   احمد  امجد  شہادے  جان کی بازی ہار گیا ہے

1909804
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نابلس شہر پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ  اور دل  پر لگنے والی گولی  کے نتیجے میں   احمد  امجد  شہادے  جان کی بازی ہار گیا ہے ۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے داخلے کو روکنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں 5 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے علاقے میں زخمیوں کی عیادت کرنے والے ہیلتھ ورکرز پر بھی فائرنگ کی اور ان میں سے ایک گاڑی گولی کی زد میں آ گئی۔

علاقے میں عینی شاہدین کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق نابلس کے مشرق میں یوسف مقام کے نام سے مشہور مسجد پر غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے دھاوے کے دوران ایک بڑا فوجی دستہ اپنی حفاظت کے لیے ڈوزر لے کر شہر میں داخل ہوا۔

شہر پر چھاپے کی مخالفت کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران قابض فوج نے نہتے لوگوں پر براہ راست گولیوں سے فائرنگ کی۔



متعللقہ خبریں