ایران میں مظاہرے جاری،بانی انقلاب کی پرانی رہائش گاہ نذرآتش

ایران میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے سابق ایرانی رہبر اعلیٰ اور انقلاب کے بانی روح اللہ خمینی کے پرانے گھر کو نذر آتش کردیا

1908400
ایران میں مظاہرے جاری،بانی انقلاب کی پرانی رہائش گاہ نذرآتش

ایران میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے سابق ایرانی رہبر اعلیٰ اور انقلاب کے بانی روح اللہ خمینی کے پرانے گھر کو نذر آتش کردیا۔

خبر کے مطابق، پولیس حراست میں مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

حکومت کے خلاف احتجاج تیسرے مہینے میں داخل ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میںمشتعل افراد نے خمین شہر میں واقع انقلابِ ایران کے بانی اور سابق رہبر اعلیٰ روح اللہ خمینی کی پرانی رہائش گاہ جسے اب میوزیم میں تبدیل کیا جا چکا ہے کو آگ لگادی۔

 دوسری جانب ،ایرانی صوبے کردستان میں حفاظتی قوتوں کی مظاہرین پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق 17 ستمبر سے جاری مظاہروں میں 378 مظاہرین ہلاک ہوچکے، مرنے والوں میں 47 بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی سیکیورٹی فورسز نے اب تک 15 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

مہسا امینی کو حجاب قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مہسا امینی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔



متعللقہ خبریں