اسرائیل: نیتان یاہو کی زیرِ قیادت دائیں بلاک نے انتخابات جیت لئے

بنیامین نیتان یاہو کی زیرِ قیادت دایاں بلاک، اسمبلی کی120 نشستوں میں سے 64 جیت  کر، فاتح قرار پایا ہے

1901960
اسرائیل: نیتان یاہو کی زیرِ قیادت دائیں بلاک نے انتخابات جیت لئے

اسرائیل میں یکم نومبر کو منعقدہ عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ملکی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک وزارت اعظمیٰ پر فائز رہنے والی شخصیت بنیامین نیتان یاہو کی زیرِ قیادت دایاں بلاک،  اسمبلی کی120 نشستوں میں سے 64 جیت  کر، فاتح قرار پایا ہے۔

ملک میں   رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تقریباً 6،7 ملین   ہے اور یکم نومبر کے عام انتخابات میں شرکت کی شرح 71،3 فیصد رہی۔

قوی احتمال کے مطابق دایاں بلاک نیتان یاہو کی زیرِ قیادت لیکوڈ پارٹی کی حمایت کرے گا۔ بلاک کی جیتی ہوئی 64 نشستوں میں سے 32 ممبران کا تعلق لیکوڈ پارٹی سے ہے۔

دوسری طرف نیتان یاہو کے حریف امیدوار، وزیر اعظم یائر لاپڈ کی 'مستقبل پارٹی '  24 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی  ہے۔

لاپڈ کے زیرِ قیادت 'تبدیلی اتحاد' میں شامل پارٹیوں نے کُل 51 نشستیں جیتی ہیں۔

دونوں بلاکوں کو مسترد کرنے والے اسرائیل کے فلسطینی شہریوں کی پارٹی  'مشترکہ فہرست' نے بھی اسمبلی میں 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔



متعللقہ خبریں