مہسا امینی کی ہلاکت کا واقعہ، ملک بھر میں 253 ہلاکتیں
ناروے کے ایک کمیشن برائے حقوق انسانی کے مطابق ، ایران کے 31 صوبوں میں سے 21 میں تقریبا 50 روز سے جاری مظاہروں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سنی اکثریتی صوبہ بلوچستان میں ہوئی ہیں جہاں 93 افراد مارے گئے
1900955

ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شرع ہوئے پر تشدد مظاہروں میں اب تک 253 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ناروے کے ایک کمیشن برائے حقوق انسانی کے مطابق ، ایران کے 31 صوبوں میں سے 21 میں تقریبا 50 روز سے جاری مظاہروں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سنی اکثریتی صوبہ بلوچستان میں ہوئی ہیں جہاں 93 افراد مارے گئے ۔
ان ہلاک شدگان میں سے 34 کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جن میں انیس خواتین بھی شامل تھیں۔
ایرانی حقوق انسانی تنظیم کا بتانا ہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد اب تک 36 حفاظتی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
تہران میں تیرہ ستمبر کو اخلاقی پولیس کی جانب سے زیر حراست لیے جانےکے بعد 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس کے دوران اب تک دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔