اسرائیل کے دمشق کے اطراف میں فضائی حملے،مادی نقصان کی اطلاع

اسد نواز خبر ایجنسی سانا نے دمشق میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے، دوسری طرف شام کے اسد نواز  میڈیا نے اعلان کیا کہ فضائی دفاع نے دشمن کے متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے

1898404
اسرائیل کے دمشق کے اطراف میں فضائی حملے،مادی نقصان کی اطلاع

گزشتہ درمیانی شب ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے دمشق کے اطراف  میں اسد نواز قوتوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا ڈالا ہے۔

 اسد نواز خبر ایجنسی سانا نے دمشق میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے، دوسری طرف شام کے اسد نواز  میڈیا نے اعلان کیا کہ فضائی دفاع نے دشمن کے متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

شامی  وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا  کہ اس حملے میں دمشق شہر کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ہمارے فضائی دفاع نے میزائلوں کا سامنا کیا اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا، شام میں صرف مادی نقصان ہوا ہے،البتہ وزارت دفاع نے واضح نہیں کیا کہ ہدف کے مقامات کیا تھے۔

دریں اثنا، شامی انسانی حقوق تنظیم نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔   

تنظیم نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مقامات شامی فوج کے  یا لبنانی حزب اللہ کے وفادار جنگجوں سے وابستہ تھے۔

اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے جنوبی عرب دیہی علاقوں میں دمشق  ہوائی اڈے کے علاقے میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا اور  4 میزائل برسائے گئے۔

 

واضح رہے  گزشتہ جمعہ  کو بھی اسرائیلی فضائی حملوں نے دمشق کے نواحی مقامات کو نشانہ بنایا تھا جبکہ گزشتہ پیر کو دن کےوقت  دوبارہ حملے کئے گئے  تھے جن میں ایک فوجی زخمی ہوا تھا۔

گزشتہ  سالوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں شامی فوج کے ٹھکانوں، ایرانی اہداف اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل شاذ و نادر ہی شام پر اپنے کسی حملے کا اعتراف کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں