موساد کے لیے جاسوسی،ایران نے 10 افراد کو گرفتار کر لیا
ان افراد پر موساد کے بعض افسران سے رابطے کا الزام ہےجن کا کام ایرانی پولیس کے اسرائیل ڈیسک پر مامور ملازمین کی مخبری کرنا تھا
1896776

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنےکے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ایران کی عدالتی ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے دس افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان افراد پر موساد کے بعض افسران سے رابطے کا الزام ہےجن کا کام ایرانی پولیس کے اسرائیل ڈیسک پر مامور ملازمین کی مخبری کرنا تھا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متعلقہ گروہ مغربی آذربائیجان کے علاوہ تہران اور ہرمزگان میں بھی مصروف تھا ۔