جوہری معاہدے پر واشنگٹن کا سیاسی ارادہ کمزور ہے: ایران

ناصر کنعانی نے تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران  سن 2015  کےجوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ اپریل 2021 سے مذاکراتی عمل اتار چڑھاو کا شکار رہا ہے ہمیں لگتا ہے کہ واشنگٹن کا سیاسی ارادہ اس معاملے میں کمزور ہے

1896855
جوہری معاہدے پر واشنگٹن کا سیاسی ارادہ کمزور ہے: ایران

ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو جانبر کرنے میں امریکی سیاسی ارادہ کمزور نظر آتا ہے۔

ناصر کنعانی نے تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران  سن 2015  کےجوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ اپریل 2021 سے مذاکراتی عمل اتار چڑھاو کا شکار رہا ہے ہمیں لگتا ہے کہ واشنگٹن کا سیاسی ارادہ اس معاملے میں کمزور ہے۔

 یاد رہے کہ اس جوہری معاہدے پر سلامتی کونسل کے پانچ رکن ممالک،امریکہ،چین،روس،برطانیہ اور فرانس نے ایران کے ساتھ دستخط کیے تھے  مگر سابقہ صدر ٹرمپ نے سال 2018 میں یہ معاہدہ یک طرفہ طور پرمنسوخ کر دیا تھا۔

امریکی صدر بائیڈن نے گزشتہ سال نومبر میں اس معاہدے پر دوبارہ واپسی کے لیےایران کو مشروط مذاکرات کی دعوت دی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں