اسرائیل کا شام کے دارالحکومت پر راکٹ حملہ

17 ستمبر کو دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے اور 6 ستمبر اور 31 اگست کو ملک کے شمال میں حلب کے ہوائی اڈے کو بھی اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا  تھا

1896229
اسرائیل کا شام کے دارالحکومت پر راکٹ حملہ

بشار الاسد کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹ حملہ کیا ہے۔

اسد حکومت کی خبر رساں ایجنسی صنا نے اسرائیل نے دمشق پر راکٹ حملہ کیا ہے  کا دعوی کرتے ہوئے کہا  ہے کہ "دھماکے کی آواز سنائی  دی  گئی اور  ہمارے فضائی دفاعی نظام نے جواب دیا۔"

خبر میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی معلومات  نہیں دی گئیں۔

یہ سب کو علم ہے دارالحکومت دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں انتظامیہ فوج سمیت  ایرانی پاسداران انقلاب کے ما تحت دہشت گرد گروہوں اور  خاص طور پر لبنانی حزب اللہ کے عناصر  موجود ہیں۔

اسد حکومت نے ایک بیان دیا کہ 17 ستمبر کو دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے اور 6 ستمبر اور 31 اگست کو ملک کے شمال میں حلب کے ہوائی اڈے کو بھی اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا  تھا اور عارضی طور پر  ہوائی اڈے سے خدمات کو بند کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکام عمومی  طور پر شامی سرزمین پر حملوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں