یورپ ایک باغ باقی دنیا جنگل ہے بوریل کے بیان پر ایران کا سخت رد عمل

یورپی یونین کو  حقائق کا پلہ پکڑنا چاہیے  وگرنہ  اس کا زوال  جاری رہے گا

1894377
یورپ ایک باغ باقی دنیا جنگل ہے بوریل کے بیان پر ایران  کا سخت رد عمل

ایران نے یورپ سے باہر کی دنیا کو " پرتشدد جنگل" قرار دینے والے  یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی جوزف بوریل  کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایرانی دفترِ خارجہ  کے ترجمان ناصر کنعانی  نے ایک تحریری بیان میں  کہا ہے کہ ""باغ جنگل کا استعارہ ایک مکمل طور پر ناقابل قبول نوآبادیاتی ذہنیت سے ماخوذ ہے جو مغرب کو قبضے  کرنے کا حق دیتا ہے۔"

ایرانی ترجمان  کا کہنا ہے کہ وہ دور  بہت پہلے ختم  ہو گیا تھا، کثیر الاقطبی    نظریات  ہماری دہلیزوں پر  ہیں۔ یورپی یونین کو  حقائق کا پلہ پکڑنا چاہیے  وگرنہ  اس کا زوال  جاری رہے گا۔

یورپی یونین کے نمائندہ اعلیٰ بوریل نے 13 اکتوبر کو ایک تقریر میں کہا  تھا کہ یورپ ایک باغ ہے اور دنیا کا بیشتر حصہ جنگل ہے اور جنگل باغ پر دھاوا بول  سکتا ہے۔ بوریل کا یہ بیان  یورپ کے خلاف "نو استعماریت" اور "نسل پرستی" کے الزامات  کا موجب بنا ہے۔



متعللقہ خبریں