امریکہ اور اس کے اتحادی اب انارکی پھیلانے میں مصروف ہیں:رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی ہمارے خلاف پابندیوں کے تمام حربے بے کار گئے لہذا اُس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ اب ایران میں انارکی پھیلانے کا راستہ تلاش کیا ہے

1892382
امریکہ اور اس کے اتحادی اب انارکی پھیلانے میں مصروف ہیں:رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی ہمارے خلاف پابندیوں کے تمام حربے بے کار گئے لہذا اُس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ اب ایران میں انارکی پھیلانے کا راستہ تلاش کیا ہے۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی  چینل کے مطابق،صدر رئیسی نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ ایشیائی تعاون تنظیم کے چھٹے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ  طویل عرصے سے ایران کے خلاف  پابندیوں کا اطلاق کررہا ہے مگر ایرانی قوم   نے اُس کے تمام حربوں کو مسترد کرتے ہوئے اُس کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے لیکن اب کی بار امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے  ایران میں انارکی پھیلانے کا راستہ ڈھونڈا ہے جو کہ میرے خیال میں دوبارہ ناکامی کا منہ دیکھے گا۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ  ایران ،علاقائی و عالمی سطح پر تعاون اور باہمی احترام پر مبنی منصفانہ توازن کے لیے  بہتر ہمسائیگی پر استوار پالیسیوں اور کثیر الطرفہ  قربت کی اہمیت کا حامی ہے  لہذا  ایران،جیو پالیٹیک،توانائی،مواصلات اور انسانی ذرائع کے حوالے سے علاقائی تنظیموں کو تقویت دینے اور یک طرفہ پالیسیوں کے خلاف نبرد آزمائی میں  کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں