اسرائیل کے ساتھ سرحدی معاہدے پر مطمئن ہیں: لبنان

لبنانی پارلیمان کے ڈپٹی سپیکر الیاس بوصعب نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحد کی حد بندی کے لیے امریکہ کی ثالثی میں ایک معاہدے کا حتمی مسودہ موصول ہو گیا ہے جو لبنان کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے

1891240
اسرائیل کے ساتھ سرحدی معاہدے پر مطمئن ہیں: لبنان

لبنانی پارلیمان کے ڈپٹی سپیکر الیاس بوصعب نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحد کی حد بندی کے لیے امریکہ کی ثالثی میں ایک معاہدے کا حتمی مسودہ موصول ہو گیا ہے جو لبنان کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

یہ مسودہ جلد ہی ایک تاریخی معاہدے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ہوصعب نے حتمی مسودہ موصول ہونے کے چند منٹ بعد  گفتگو میں کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آموس ہوکسٹائن کی کوششیں ایک تاریخی معاہدے کا باعث بن سکتی ہیں۔

واضح رہے امریکی ثالث ہوکسٹائن دونوں ممالک کے درمیان مہینوں سے  سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔

بوصعب نے کہا کہ ہمیں حتمی مسودہ چند منٹ قبل موصول ہوا، لبنان نے محسوس کیا کہ یہ لبنان کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دوسری جانب کو بھی ایسا ہی محسوس کرنا چاہیے۔

معاہدے کے تازہ مسودے کے بارے میں سرکاری اسرائیلی نقطہ نظر ابھی واضح نہیں ہے۔

اس سے قبل گزشتہ اتوار کو لبنانی صدر میشال عون نے کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ اپنی سمندری سرحدوں کی حد بندی کرنے کی تجویز کا حتمی ورژن چند گھنٹوں میں حاصل کر لے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکی ثالث نے انہیں ایک ٹیلی فون بات چیت میں بتایا کہ تجاویز پر تحفظات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

لبنانی ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی فریق مناسب فیصلہ لینے کی تیاری میں ہوکسٹائن کی تجویز کے حتمی ورژن کا بغور مطالعہ کرے گا۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل نے معاہدے کے مسودے میں لبنان کی طرف سے کی گئی آخری لمحات کی تبدیلیوں کو مسترد کر دیا تھاجس سے اس حوالے سے جاری کی سفارتی کوششوں سے متعلق شکوک پیدا ہوگئے تھے۔

 یاد رہے کہ دونوں ممالک اختلافات کو دور کرنے کی کوشش میں گزشتہ دنوں امریکی ثالث کے ذریعے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں