اسرائیلی فوج نے ایک بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کرڈالا

رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں المزرات الغربیہ میں جنونی یہودی آباد کاروں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان  پر تشدد واقعات رونما ہوئے

1890163
اسرائیلی فوج نے  ایک بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کرڈالا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں المزرات الغربیہ میں جنونی یہودی آباد کاروں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان  پر تشدد واقعات رونما ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مہدی نامی ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اور ردعمل کا  مظاہرہ کی جانے والی  تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مداخلت کرتے ہوئے طبی عملے اور فلسطینی شہریوں کو روکا جو زخمی کو اسٹریچر پر ہسپتال لے جانا چاہتے تھے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح  کیا گیا ہے  کہ 14 سالہ فلسطینی عادل ابراہیم داؤد مغربی کنارے کے شمال میں کالکیا شہر میں وال آف سیپریشن کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ سر پر  اصلی  گولی  لگنے سے زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

 



متعللقہ خبریں