امریکہ کا شام پر حملہ،داعش کا مطلوبہ لیڈر ہلاک

مریکہ کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے  اطلاع دی ہے کہ اس نے شام میں ایک دیہات پرہیلی کاپٹرسے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں داعش کا ایک مبیّنہ عہدہ دار ہلاک اور اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ہے

1889578
امریکہ کا شام پر حملہ،داعش کا مطلوبہ لیڈر ہلاک

امریکہ کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے  اطلاع دی ہے کہ اس نے شام میں ایک دیہات پرہیلی کاپٹرسے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں داعش کا ایک مبیّنہ عہدہ دار ہلاک اور اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات امریکہ کی مرکزی کمان کی فوج نے شمال مشرقی شام میں واقع قصبے قامشیلی کے قریب ایک دیہات میں ہیلی کاپٹر سے چھاپامار کارروائی کی،اس میں داعش کے ایک اہلکار رکن وحید الشمری کو نشانہ بنایا گیا تھا،وہ داعش کی کارروائیوں میں معاونت کے لیے ہتھیاروں اور جنگجوؤں کی اسمگلنگ میں سہولت مہیا کرتا تھا۔

اس چھاپے کے دوران میں داعش کے دو دیگر ارکان کو گرفتارکرلیا گیا۔

مرکزی کمان کے ترجمان کرنل جو بوکینو نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران میں کوئی امریکی فوجی یاکوئی عام شہری  ہلاک یا زخمی نہیں ہواحتی امریکی سازوسامان کو  بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

شام کے شمال مشرق میں واقع یہ گاؤں صدر بشارالاسد کی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

امریکہ اس سے قبل بھی شام میں داعش کے ارکان کے خلاف چھاپا مارکارروائیاں کرچکا ہے لیکن گزشتہ روز صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے زیر قبضہ علاقے میں یہ اس کا پہلا آپریشن  تھا۔

 



متعللقہ خبریں