ہمیں دنیا کی کوئی پرواہ نہیں، ترکیہ کے ساتھ طے کردہ سمجھوتے کی پاسداری کریں گے: لیبیا کے وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ اگر کچھ ممالک ترکیہ  کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کی مخالفت کرتے ہیں تو  مجھے اس کی  پرواہ نہیں ہے

1889047
ہمیں دنیا کی کوئی پرواہ نہیں، ترکیہ کے ساتھ طے کردہ سمجھوتے کی پاسداری کریں گے: لیبیا کے وزیراعظم

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبے نے کہا کہ اگر کچھ ممالک ترکیہ  کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کی مخالفت کرتے ہیں تو  مجھے اس کی  پرواہ نہیں ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار طرابلس میں قائم "فروری" ٹیلی ویژن چینل کو بیان دیتے ہوئے کیا ۔  عبدالحمید دیبے نے کہا کہ انہوں نے ایک سال کی بحث کے بعد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دستخط کیے کہ ترکیہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے غلط نہیں ہیں، اور وہ لیبیا میں تیل کی تلاش کی سرگرمیاں شروع کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کچھ ممالک ترکیہ  کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کی مخالفت کرتے ہیں تو  مجھے اس کی  پرواہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ  کے ساتھ کیے گئے سمندری معاہدے کے مطابق تیل کی تلاش کی سرگرمیاں  جاری رکھی جائیں گی اور ہم اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دستخط شدہ پروٹوکول ہماری تیل کی بہت بڑی دولت اور ہمارے علاقائی پانیوں میں متعلقہ سرمایہ کاری کو مضبوط کرے گا۔



متعللقہ خبریں