ایران میں زلزلہ ،متعدد افراد زخمی

ایران کے شمال مغربی حصوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس نے متاثرہ علاقوں میں خوف  و ہراس پھیلا دیا

1888913
ایران میں زلزلہ ،متعدد افراد زخمی

ایران کے شمال مغربی حصوں میں شدید زلزلے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر کے مطابق، ایران کے شمال مغربی حصوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس نے متاثرہ علاقوں میں خوف  و ہراس پھیلا دیا۔

 متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کی اطلاعات ملتے ہی امدادی اہلکار مختلف علاقوں میں پہنچ گئے جنہوں نے 528 افراد کے زخمی اور بعض کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  زلزلے کا مرکز مغربی آذربائیجان کے صوبے کے ایک قصبے خوUı کے قریب تھا اور  زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔



متعللقہ خبریں