ترکیہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں: چیئرمین عبداللہ بن محمد آل شیخ

سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق شوریٰ کونسل کے چیئرمین الشیخ نے ریاض میں ترکیہ  کے سفیر فتح اولوسوئے سے ملاقات کی ہے

1886679
ترکیہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں:  چیئرمین عبداللہ بن محمد آل شیخ

سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ بن محمد آل شیخ نے ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق شوریٰ کونسل کے چیئرمین الشیخ نے ریاض میں ترکیہ  کے سفیر فتح اولوسوئے سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے مواقع اور کچھ دیگر مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں سفیر اولوسوئے نے ترکیہ  کی قومی اسمبلی   کے اسپیکر مصطفیٰ     شَن توپ کا دعوت نامہ الشیخ کو پہنچایا۔

ملاقات کے دوران آل شیخ نے سعودی عرب اور ترکیہ  کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بحال کرنے کے لیے تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی عرب کی شوریٰ کونسل اور ترکیہ  کی  قومی  اسمبلی    کے درمیان تعلقات میں بہتری کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے الشیخ نے کہا کہ بین الپارلیمانی تعلقات اور ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستی گروپوں  کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

سفیر اولوسوئے نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں کی اہمیت کی بھی نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور سعودی عرب دو برادر ممالک ہیں ۔  دونوں ممالک کے درمیان تعاون  اور   ترقی خطے پر بھی مثبت انداز میں ظاہر ہوتی ہے۔ ہم بین الپارلیمانی تعلقات کی ترقی کو بھی اہمیت دیتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں