شمالی عراق میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ترک فوجی شہید

وزیر دفاع  خلوصی آقار نے بھی تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے  شہید ایر کوش   کی مغفرت کی دعا کی

1883915
شمالی عراق میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ترک فوجی شہید

 

شمالی عراق  میں پنجہ۔ کلید  آپریشن علاقے میں  ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  پنجہ کلید لاک آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی  فائرنگ سے  اانفنٹری فرسٹ لیفٹیننٹ سرکان ایرکوش اس جھڑپ میں شہید ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ، "ہم اپنے شہید پر خدا کی رحمت  کے دعا گو  ہیں، جس نے اس حملے  میں اپنی جان گنوائی  اور جس سے ہمیں گہرے دکھ اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہم ان کے غمزدہ خاندان، ترک مسلح افواج اور ہماری عظیم قوم سے تعزیت اور صبر کا اظہار کرتے ہیں۔"

وزیر دفاع  خلوصی آقار نے بھی تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے  شہید ایر کوش   کی مغفرت کی دعا کی۔

دوسری جانب آپریشن پنجہ کلید کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 7 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم نے اپنے شہید کا خون  رائیگاں  نہیں جانے دیا اور نہ ہی جانے  دیں  گے۔ شمالی عراق میں  تعین کردہ PKK کے 7 دہشت گردوں کو ترک  مسلح افواج نے غیر فعال کر دیا  ہے۔"

 

 

 

 



متعللقہ خبریں