عراق کے شمال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید دو زخمی

دہشت گردوں کی طرف سے شروع کی گئی ہراساں کرنے والی فائرنگ کے نتیجے میں 1 فوجی شہید، 2 فوجی زخمی ہوگئے ہیں

1882854
عراق کے شمال میں  دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید دو زخمی

عراق کے شمال میں  پنجہ کلید  آپریشن بیس کے علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے شروع کی گئی ہراساں کرنے والی فائرنگ کے نتیجے میں 1 فوجی شہید، 2 فوجی زخمی ہوگئے ہیں ۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 ستمبر 2022 کو پنجہ کلید  آپریشن کے علاقے میں ایک بیس کے علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے کی گئی ہراساں کرنے والی فائرنگ کے نتیجے میں ترک فوجی   محمد کرام شہید  ہوگئے ہیں جبکہ دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی فوجیوں  کو   فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کا علاج شروع کر دیا گیا۔ 



متعللقہ خبریں