ایران، شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رُکن بن گیا

مکمل رکنیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

1880375
ایران، شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رُکن بن گیا

ایران، شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رُکن بن گیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل زانگ مِنگ  کے ہمراہ رکنیت میمورینڈم پر دستخط کر دئیے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ مکمل رکنیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ رکنیت انرجی سے لے کر اقتصادیات تک تجارت کے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اب ہم باہمی تعلقات میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں"۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم 1996 میں چین کے شہر شنگھائی میں، قزاقستان، کرغزستان اور تاجکستان  کے نمائندوں کے درمیان، سرحدی علاقوں میں فوجی سلامتی  کے، سمجھوتے کے ساتھ وجود میں آئی۔

ازبکستان، پاکستان اور بھارت کی مکمل رکنیت کے بعد رکن ممالک کی تعداد 8  ہو گئی۔ ایران نے 2005 کے اجلاس میں بحیثیت مبصر ملک شرکت کی اور ستمبر 2021 میں ایران کی مکمل رکنیت کا مرحلہ شروع کروا دیا گیا۔

ترکی، بحیثیت مذاکراتی ساجھے دار،  شنگھائی تعاون تنظیم  میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں