ایران: صوبہ خراسان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

زلزلے کا مرکز تحصیل عشق آباد میں تھا اور اس کی شدت 5،1 ریکارڈ کی گئی ہے: خبر رساں ایجنسی تسنیم

1879076
ایران: صوبہ خراسان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

ایران کے افغانستان کے ساتھ سرحدی صوبے خراسان میں 5،1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 7 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز، صوبہ جنوبی خراسان سے منسلک ضلعے طبس کی تحصیل،  عشق آباد میں تھا اور اس کی شدت 5،1 تھی۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں